یوکرائن،8جون(ایجنسی) پولیس کے مطابق یوکرائن کے دارلحکومت کیف میں امریکی سفارتخانہ کے باہر جمعرات کی شب زوردار دھماکا ہوا، تاہم دھماکے سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس بیان کے مطابق دھماکا مقامی وقت شب ساڑھے بارہ بجے ہوا۔ سیکیورٹی فورسز نے ہمیں بتایا کہ کیف میں امریکی
سفارتخانے کے باہر زوردار دھماکا سنا گیا ہے۔
بیان میں مزید بتایا گیا کہ دھماکا کسی نامعلوم شخص کی طرف سے سفارتخانے کی حدود میں دھماکا خیز مواد پھینکنے کی وجہ سے ہوا، تاہم اس سے کسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ انہی ذرائع نے بتایا کہ 'اس دہشت گرد کارروائی' کے بارے میں تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔